وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا نام تاحال ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا جا سکا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نئی حکومتی پالیسی کے تحت وزیرداخلہ راناثنااللہ کانام بدستورای سی ایل پر ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز اور اس کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق نوازشریف کے سابق سیکرٹری فوادحسن فواد اور احد چیمہ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close