عمران خان نے یہ بات کہہ کر بلنڈر کر دیا، یہ اعترافِ جرم ہو گا، حامد میر نے نشاندہی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں توشہ خانہ سے تحائف لینے اور خریدنے کا بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں بلنڈر کیا اور ایک طرح سے اعترافِ جرم کرلیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر سڑک بنائی ہے۔

 

حامد میر کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کے قواعد و ضوابط پڑھیں تو ان میں لکھا ہوا ہے کہ آپ تحفے کو خرید کر بیچ نہیں سکتے، آپ 30 ہزار روپے کی مالیت تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کوئی تحفہ فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اس کو براہِ راست فروخت نہیں کرسکتے بلکہ کابینہ ڈویژن کے ذریعے نیلام کرواتے ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک تو عمران خان نے تحائف خرید کر غلطی کی اور اوپر سے انہیں بیچ کر غلطی کی، اگر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بن سکتا ہے تو کیا عمران خان کے خلاف ریفرنس نہیں بن سکتا؟ انہوں نے اپنے لیے مسائل کھڑے کرلیے ہیں، اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close