مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخوست سماعت کیلئے مقرر کر دی ، دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عمرہ ادائیگی کیلئے جانا ہے ، عمرہ کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کرنےکاحکم دیا جائے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف رواں ماہ کی 27 تاریخ کو دورہ سعودی عرب پر جائیں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی ہوں گے ۔

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی ، وہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس پر سماعت سے معذرت کر لی تھی ۔ جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ نے ریمارکس دیے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی لہذا بہتر ہے وہی بینچ مریم کی اس درخوست کی بھی سماعت کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں