اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے ناراض رکن عبدالعلیم خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی خبر کوعلیم خان کےترجمان نے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ترجمان علیم خان کا کہنا ہے کہ علیم خان کا نام کبھی بھی ای سی ایل میں نہیں رہا،موجودہ حکومت کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی خبر بے بنیاد ہے۔
یادرہے کہ وہ چند ہفتے قبل بھی برطانیہ کا دورہ کرچکے ہیں جس دوران دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی جہانگیر خان ترین اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت نواز شریف،مریم نوازاور حمزہ شہباز کے نام ای سی ایل سے خارج کر دئیے گئے ہیں۔ای سی ایل کی نئی پالیسی کے تحت حکومت اگر 120دنوں میں کوئی شواہد پیش نہ کرسسکی تو نام خود بخود ای سی ایل سے نکل جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں