اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو زیادہ توجہ نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ٹوئٹ میں سحر کامران نے عمران خان پر تنقیدی تجزیے کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی۔سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں،
الیکشن کمیشن آف پاکستان، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں، درحقیقت عمران نیازی نے کلبھوشن جادھو سے بہتر انداز میں پاکستان کے دشمنوں کی خدمت کی ہے۔سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے بغیر عمران خان کو مخاطب کیے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں