پشاور (پی این آئی) رمضان المبارک میں بھی منافع خور اور عوام کی صحت کے دشمن سرگرم عمل ہیں۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور اور مردان میں جعلی مشروبات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پھندو روڈ پشاور پر مشروبات کے ہول سیل ڈیلرز سے جعلی مشروبات ضبط کیے گئے ہیں، جبکہ کارروائی میں 2000 لیٹرز سے زائد جعلی مشروبات برآمد کر لیے گئے۔خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور میں جعلی مشروبات کی سپلائی میں ملوث ہول سیل یونٹ سیل کردیا گیا۔
پشاور کے ایک یونٹ سے 3000 لیٹرز سے زائد مضر صحت جوس برآمد کیا گیا۔ اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مردان میں جوس تیار کرنے والے یونٹس کے معائنے کے دوران مضر صحت جوس تلف کردیا اور ناقص صفائی، مضر صحت کیمکلز کے استعمال پر مردان میں جوس یونٹ سیل بھی کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں