پاکستان کیوں نہیں آسکتا؟ اسحاق ڈار نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں جمہوریت کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق،لندن میں اسحاق ڈار اور قمرزمان کائرہ میں ملاقات ہوئی، اسحاق ڈاربولےعوامی ایشوز ہمارا فوکس ہے ایسا پلان بننا چاہتے عوام کی مشکلات کم ہوں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا خان صاحب غلط بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا جھوٹ زیادہ وقت تک نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کی لندن میں ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری مثبت میٹنگ ہوئی لیڈر شپ کی سطح پر فیصلے ہوئے ۔ ہماری کچھ ذمہ داریاں تھیں اس کے لیے اکٹھےہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close