پی ٹی آئی کیلئے خوشخبری، سپریم کورٹ نے گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کےخلاف پی ٹی آئی کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے آفس اعتراضات کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس اعجاز الاحسن 25 اپریل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف اپیل پر سماعت کریں گے۔

تحریک انصاف نے 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن کروانے کی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر اسدعمر نے اپیل دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close