پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال کتنے ہزار میگاواٹ ہو گیا؟ خبر نے پاکستانیوں کو پریشان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے ۔نجی ٹی وی” ” نے ذرائع پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے ، دوپہر اور شام کو بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ تک ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ زیادہ تر نقصان والے فیڈرز پر کی جا رہی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں دوپہر اور شام کے اوقات میں شارٹ فال 1500 میگاواٹ تک ہوتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں