اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اسد قیصر نے 200 سے زائد افرادکوپارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں جب کہ بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق سپیکر کے حلقے سے تھا۔ذرائع کاکہناہے کہ اسد قیصر نے اپنے بہنوئی طاہر قدیم کو گریڈ 17 میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں عارضی بھرتی کرایا اور بعد میں انہیں خلاف قواعد ڈیپوٹیشن پراسلام آباد بلوالیا
جب کہ طاہر قدیم کو بعد میں مستقل طورپر قومی اسمبلی میں ضم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر کی جانب سے 2 اپریل کو خلاف ضابطہ 9 افسران کو پروموشن بھی دی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اسدقیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی کو گریڈ 19 میں ترقی دے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں یہ تقرریاں نہ ایجنڈے پر تھیں اور نہ ہی اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں