امریکی خط کا ڈرامہ کیوں راچایا گیا؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (نیوذڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان خط کا ڈرامہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلے کی وجہ سے کر رہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا “قوم یہ جان لے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔”

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا “اداروں پر حملےاور گھیراؤ جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔ کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نہ سنبھال سکا، اپنی پارٹی نہ سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close