لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق وزیر علیم خان وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالعلیم خان ان دنوں فیملی کے ہمراہ بیرون ملک نجی دورے پر ہیں جس کے باعث وہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
ترجمان نے بتایاکہ علیم خان گروپ کے دیگر ارکان تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ علیم خان کی وطن واپسی چند روز میں متوقع ہے۔واضح رہےکہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں چیئرمین سینیٹ حلف لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں