عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک وائیٹ ہاؤس نہیں لیکن کہاں تیار ہوئی؟ بلاول بھٹو نے دعویٰ کردیا

لندن (پی این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی تھی، عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی نہیں جمہوری سازش ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے مابین چارٹر آف ڈیموکریسی تھا جس کی وجہ سے ماضی میں بھی جمہوریت بحال ہوئی۔

 

“ایکسپریس نیوز “کے مطابق نواز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے نوید قمر، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اسحاق ڈار، عابد شیر علی، حسین نواز بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال آئندہ عام انتخابات، گورنرز کی تقرری جبکہ سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close