وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستانیوں کو بُری خبر سنا دی

فیصل آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے رواں برس گندم کا قحط پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسدعمرکہتاتھا پٹرول 44 روپےلٹرکردیں گے، عمران خان اقتدارمیں آیاتومہنگائی نےعوام کا براحال کردیا،ان کے دورمیں ادویات کا سکینڈل بنا، ہمارےدورمیں چینی کی قیمت 52 روپےسےاوپرنہیں گئی، انہوں نےچینی درآمد اور برآمد کرکے اپنےلوگوں کو نوازا، کھاد بلیک میں فروخت ہونے پر کسانوں کو دھکے کھانے پڑے، رواں سال گندم کا قحط پڑنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں کامیابی دلوائی گئی،2018کےالیکشن میں نالائق اورنااہل ٹولےکومسلط کیا گیا، یہ ایسا ٹولہ تھا جس میں غرور اور تکبر بھرا ہوا تھا۔ ان کوچاہیےتھا حکومت ملنےپرعوام کے کام کرتے لیکن عمران خان امریکہ جاکربھی مخالفین کودھمکیاں دیتےرہے، ہم نےسی پیک،موٹروے اور ہسپتالوں کی بنیادرکھی لیکن انہوں نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے، ہم کسی کیخلاف جھوٹےمقدمات نہیں بنائیں گے۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق تحریک انصاف کہتی ہےہمارےلوگوں کواپوزیشن نےخریدا حالانکہ گزشتہ دو سال سے 22 لوگ عمران خان سے ناراض تھے،کیا بزدارکووزیراعلیٰ بنانا امریکی سازش تھی؟ اپوزیشن کےپاس 162،عمران خان کےپاس 176 ووٹ تھے، ہم نے تحریک انصاف کے کسی ناراض رکن کا ووٹ نہیں لیا، اتحادی جماعتیں ان کا ساتھ دیں توٹھیک ورنہ غدار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close