عدالتی حکمنامے کے باوجود حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیوں نہ ہو سکی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی تقریب آج بھی التوا کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لاہور لانے کیلئے طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود ہے لیکن چیئرمین سینیٹ آج لاہور نہیں آسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب آج ہونا ممکن نہیں۔

 

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close