کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی یا نہیں۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر عالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،ہم سڑکوں پر بھی ان کا ساتھ دیں گے، جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے مطالبات لے کر حکومتوں میں شامل ہوتے ہیں، کراچی اس کے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا، کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے، ہم 24 کے بجائے سات ہیں مگر مہاجر قوم انہی سات کے ساتھ کھڑی ہے،مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں