اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ چھوڑتے ہی سازش یاد آگئی۔عمران خان سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہے؟ قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کئی دن تک مراسلے کو کیوں چھپائے رکھا؟ عمران خان نے 4 سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا،وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہے؟ انہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔ جس وقت آپ حکومت میں تھے اس وقت الیکشن کیوں نہیں مانگا، عمران خان عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، ، انتخابی اصلاحات نہ ہونا عمران خان کی ناکامی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا محور نواز شریف ہیں، عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی، عمران خان نے کبھی عوام کی بہتری کا نہیں سوچا، عمرا ن خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھرنا دینا آپ کی قسمت ہے، پرفارم کیا ہوتا تو آپ کرسی پر ہوتے، عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، اسلام پر لیکچر دینا آپ کو زیب نہیں دیتا، قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں