اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کرلیا جو ہم نے کہا وہ درست تھا،لندن میں بیٹھ کر نوازشریف نے سازشیں کیں، نوازشریف نے سازش کی اور چھوٹا بھائی پاکستان میں اس کا حصہ تھا،سپریم کورٹ سے سارے معاملے پر کھلی سماعت مانگتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر اور میر صادق ملوث نہ ہوں، جیسے ہی ہمارے سفیر سے امریکی آفیشل کی میٹنگ ہوئی اگلے ہی دن عدم اعتماد آگئی، عدم اعتماد پیش ہونےکےبعد ہمارے اتحادی اور پارٹی ارکان ہمارے خلاف ہوگئے۔انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر پسند ناپسند کے فیصلے کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دینا چاہیے ،چیئرمین الیکشن کمیشن امپائر بن ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پورے ملک میں اپنی پارٹی کی تنظیموں حتیٰ کہ گائوں اور محلے کی سطح پر تنظیموں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کی تیاری کریں ، قوم باشعور ہے ،اسلام آباد کی طرف سمندر امڈ کر آئیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں