مفتی منیب الرحمان کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کردیا گیا

کراچی(پی این آئی)مفتی منیب الرحمان کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے،مفتی منیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اس سال ماہ صیام میں صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم قیمت 170روپے مقرر کی گئی ہے،گندم کے 2 کلو آٹے کے حساب سے فطر کی رقم 170 روپےفی کس ہے جبکہ 4 کلو گرام جو کے حساب سے فطر کی رقم 480 روپے فی کس رکھی گئی ہے،اسی طرح جو مسلمان جو، کھجور، کشمش اور پنیر کے حساب سے فطر ادا کرنا چاہتے ہیں

ان کے لیے نصاب کچھ اس طرح ہے،علاوہ ازیں 4 کلو کھجور کے حساب سے فطر کی رقم 1600 روپے، 4 کلو کشمش درجہ اول کے حساب سے سے فطر کی رقم 2800 روپے اور 4 کلو کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطر کی رقم 2200 روپے رکھی گئی ہے،مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ گندم کے حساب سے یہ فطر، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے، جن حضرات کو اللہ تعالی نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ان پر نعمت مال کا تشکر لازم ہے اور وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطر، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں