لاہور( پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔اپنی ٹوئٹ میں آصف کرمانی نے کہا کہ2014 کے اوائل میں دھرنوں سے بہت پہلے عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کی وساطت سے نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے میری اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں نواز شریف سے اپنے گھر تک سڑک بنانے کی فرمائش کی جس پر نواز شریف نے وہاں موجود اپنے ساتھ گئے سٹاف کو کہا کہ سڑک بنا دی جائے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دوسرا عمران خان نے فرمائش کی تھی کہ ان کے پہاڑی پر واقع گھر کے نیچے میدان میں ایک چھوٹی کچی آبادی ہے اسے یہاں سے خالی کرایا جائے لیکن نواز شریف نے عمران خان کی
کچی آبادی و غریبوں کی رہائشگاہ ہٹانے والی فرمائش پوری نہیں کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ متبادل جگہ دئیے بغیر کچی آبادی کو ہٹانا ظلم ہو گا۔انہوںنے کہا کہ کچی آبادی کے غریبوں کی چند رہائشگاہیںبنی گالا پہاڑی سے راول ڈیم کے حسین نظارے میں رکاوٹ تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں