واشنگٹن (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرف ایک سال میں جائیں گے۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے اشارہ دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متفق ہیں کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ہم دے رہے ہیں، ہمیں اس کو کم کرنا پڑے گا۔آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں