وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ایک روزہ دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف چمن کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ خضدار شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

کوئٹہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کوئٹہ میں قیام کے دوران شہباز شریف وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close