چوہدری سالک کیساتھ ہاتھ ہو گیا؟ دی جانیوالی وزارت ہی ختم کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری سالک کو دی جانے والی وزارت کو شہباز شریف حکومت نےختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان اخبارات میں شائع ہو چکا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ ’’چوہدری سالک حسین صاحب زرا چیک کر لیں آپ کے کے ساتھ کوئی ہاتھ تو نہیں ہوگیا آج آپ نے وزارت کا حلف تو اٹھا لیا زرداری صاحب نے آپ کے خاندان سے وعدہ پورا کیا ۔

 

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مگر جو وزارت آپ کو سونپی گئی ،شہباز شریف حکومت اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہےجس کا باقاعدہ اعلان اخبارات میں شائع ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا، چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

 

سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔جمعہ کو چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں