عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدت سے استعفیٰ دینے پر کس عہدے کی پیشکش کی تھی؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینے پر اہم عہدے کی پیشکش کی، اس بات کا دعویٰ سماء نیوز نے کیا ہے، سماء نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے پیغام پہنچایا تھا۔سماء نیوز کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمران خان نے تین اہم شخصیات کے ذریعے ملنے کا پیغام بھیجا تھا۔

 

تحقیقی رپورٹ کے مطابق عمران حکومت نے راستے سے ہٹنے پر وفاق میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی جب کہ برطرفی کے لئے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سکندر سلطان راجہ سے لاہور جا کر ایک اہم آئینی شخصیت نے ملاقات بھی کی اور انہیں پیشکش کی کہ اگر وہ چیئرمین الیکشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیں تو انہیں وفاق میں اہم منصب دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close