پاکستان میں بجلی کے شعبے میں بہتری، امریکہ کا 32.5 ملین ڈالرز کے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی) امریکہ نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے لیے 23.5 ملین ڈالرز کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفاتخانے نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے لیے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔امریکہ کی جانب سے شروع کیا جانے والا منصوبہ آئندہ چار سالوں کے بعد مکمل ہو گا جب کہ اس منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ دو کروڑ 35 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی کیاثرات سے نمٹنا اور شفاف ذرائع سے توانائی کا حصول ہے۔یوایس ایڈ پاکستانی مشن کی ڈائریکٹر جولی کوئنن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکہ بجلی کی پیداوار کو مثر، پائیدار اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔جولی کوئنن کے مطابق پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، منصوبہ ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں میں بھی معاونت کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close