کریمنل کابینہ نے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے عملی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ہی ختم کر دی، الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ آج کریمنل کابینہ نے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے عملی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ہی ختم کردی ، گورنر سند ھ ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کابینہ کے دو تہائی ارکان خود ایگزٹ لسٹ پر ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یاد رہے کہ گورنر سندھ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کابینہ کے دو تہاء ارکان خود ایگزٹ لسٹ پر ہیں۔اس کے علاوہ زیادہ تر کابینہ کے اراکین قبضہ، منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ضمانتیں پر ہیں، فواد چودھری نے کہاکہ آج کریمنل کابینہ نے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے عملی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ہی ختم کردی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close