تصویر میں نظر آنیوالی یہ بچی پاکستان کی کونسی مشہور شخصیت ہےاور عمران خان سے اس کا کیا تعلق رہا؟

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا کا دور ہے اور مختلف شوبز، سیاسی اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ شخصیات اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آج کل کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔کئی سیلیبریٹیز ایسی ہوتی ہیں جو مداحوں کے ساتھ اپنے بچپن کی یادوں کو شئیر کرتی ہیں۔ وہ بچپن کی یادیں تصویروں کی صورت میں بھی ہوتی ہیں۔

 

اب ایک ایسی معروف شخصیت جو آ کل کافی خبروں میں دکھائی دے رہی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر سیاسی بیانات شیئر کرتی نظر آتی ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی جو آپ نیچے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔کیا آپ تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ معصوم دکھائی دینے والی بچی آج کی کونسی بڑی شخصیت ہے؟چلیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔ مذکورہ تصویر میں نظر آنے والی بچی کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہیں جنہوں نے اپنے بچپن کی حسین یاد مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔ریحام خان آج کل کافی سیاسی تبصروں میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ کئی لوگ ان کے بیانات کو متنازعہ بھی قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close