ابھی صرف 5یا 10فیصد سچ سامنے آیا ہے، مزید کیا سامنے آئیگا؟ نوازشریف کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا کہنا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور سچ سامنے آرہا ہے، ابھی صرف 5 یا 10 فیصد سچ سامنے آیا ہے مزید بھی سامنے آئے گا۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بڑی محنت سے ملکی معیشت کھڑی کی، اس شخص نے زمین بوس کردی۔

 

عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’ اس نے الیکشن سے پہلے بھی جھوٹے وعدے کیے اور اس کے بعد بھی جھوٹے وعدے کیے، ریاست مدینہ کا نام لے کر ظلم اور زیادتی کی، پاکستان کا وہ حشر کیا ہے کہ اس کو تو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔‘نواز شریف نے کہا کہ ’ یہ نہ آئین کو نہ قانون کو اور نہ ہی پارلیمنٹ کو مانتا ہے، اس کے خلاف قانونی عدم اعتماد کا ووٹ آیا ہے، اسے مانو۔‘نواز شریف نے کہا کہ وہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک جمہوریت اور نظریے کی آخری فتح نہیں ہوتی۔ صدر عارف علوی سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ ’ملک کے صدر ہو کیسے فرائض منصبی ادانہیں کروگے؟کیسےحلف نہیں لوگے؟ نوازشریف نے کہا کہ اگر غلط کاریاں کی ہیں تو فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ ان کے خلاف آنا چاہیے، پہلے سے ہی قومی اسمبلی سے اپنے بندوں کے استعفے دلا دیے کیوں کہ فارن فنڈنگ کیس کانتیجہ خلاف آتا ہے تو پوری پارٹی بین ہوجاتی ہے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ’یہ شخص کونسی مٹی کابنا ہوا ہے؟ کہاں پرورش ہوئی؟کون ہے یہ بندہ؟ قوم کوسوچنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close