عمران خان حکومت کی ایک پالیسی جس کی تعریف علی خان ترین نے بھی کر دی، ٹویٹر پر پیغام جاری

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک پالیسی کے علی ترین بھی معترف نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا ہے یہ سچ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے چینی کی فروخت اور درآمد میں انتہائی بدانتظامی کی لیکن اس سب کے باوجود سابقہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کسانوں کو وقت پر ادائیگی کی جائے اور انہیں پوری رقم ملے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس پالیسی نے کسانوں کو وقت پر ادائیگی کرنے والی اور بروقت ادائیگی نہ کرنے والی مِلوں کو ایک ایسی صورت حال میں ڈالا جس میں کامیابی کا منصفانہ اور مساوی موقع تھا۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس میں بھی شرکت کی تھی ، ٹوئٹر اسپیس سے عمران خان نے خطاب کیا اور صارفین کے سوالوں کے جوابات دیے ، اس لائیو سیشن میں تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین نے شرکت کی تاہم صارفین کو اس اسپیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور ’ترین گروپ‘ بنانے والے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی شرکت دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close