2مئی یا 3مئی؟ عید الفطر کب منائی جائیگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق عرب ممالک اور چند خلیجی ممالک میں 2 اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل 2022 کو ہوا تھا،جس کے مطابق اگر 30 روزے ہوئے تو عید 2 مئی اور 3 مئی کی ہوگی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق اگر 29 کا چاند نظر آیا تو عید الفطر 1 اور 2 مئی کو متوقع ہے۔اسی حوالے سے سعودی ماہرِ فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید 2 مئی بروز پیر 2022 کو متوقع ہے، کیونکہ اس مرتبہ چاند 30 دن بعد نمودار ہوگا۔

 

عید کی چھٹیوں کے حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں اور سکولوں میں عید کی تعطیلات 22 اپریل سے شروع ہوں گی۔ تمام اسکولوں اور جامعات میں جمعرات 21 اپریل 2022 کو آخری دن ہوگا۔متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان میں 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان میں 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔ عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی رات 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔عرب ممالک میں اس مرتبہ ایک ساتھ چاند نظر آنے کا امکان ہے۔مصری حکومت نے عید کی 9 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close