کل چھٹی ہو گی، عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (پی این آئی )کل چھٹی ہو گی، عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری۔۔ سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم علی کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 23 اپریل کو چھٹی ہوگی۔

 

دوسری جانب کراچی میں آج یوم علی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سکیورٹی کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہکاروں کو تعینات کیا گیا جس میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی معاونت کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close