پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا استعفیٰ منظور کروں گا یا نہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا استعفیٰ منظور کروں گا یا نہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کر لیا۔۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے استعفی دینے والے ممبران کو اپنے چیمبر بلاؤں گا۔

 

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفی ڈی سیل کردیے ہیں، استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے، استعفی دینے والےممبران کو میں اپنے چیمبر بلاؤں گا۔استعفی دینے والے ممبران سے میں ون آن ون ملاقات کروں گا، استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close