اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چوہدری سالک حسین سمیت 3 وفاقی وزرا سے آج حلف لیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
چوہدری سالک حسین کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے متعلق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری سالک نےجو کچھ کیا ہے کہ وہ میرے مشورے کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دونوں وزرا ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے جبکہ رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کو بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے، (ق) لیگ کےدونوں وزرا ملکی سلامتی پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے جب کہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں