جو علاج شوکت خانم میں10 روپے میں ہوتا ہے وہی برطانیہ میں 100 روپے کا ہوتا ہے‘ عمران خان

لاہور( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک کینسر کا علاج مہنگا اور مشکل ہے۔ایکسپوسنٹر لاہورمیںفنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے ہر رمضان میں فنڈ ریزنگ کرتے ہیں جو بھی لوگ فنڈز دیتے ہیں اس سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے، آپ کے فنڈز صرف کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں، کینسر کے ان مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے

جو رقم ادا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج مہنگا ترین ہوتا ہے، لوگوں کے فنڈز سے مفت علاج کرتے ہیں، شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، قوم کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال دنیا میں واحد ہسپتال ہے جو مفت علاج کرتا ہے، جو علاج 10 روپے کا شوکت خانم میں ہوتا ہے وہی برطانیہ میں 100 روپے کا ہوتا ہے،

شوکت خانم میں بیرونی دنیا سے انتہائی کم قیمت پر علاج ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کینسر کا علاج بیرون ملک مہنگا بھی ہے اور مشکل بھی ہے، لوگوں کے پاس وسائل نہیں اس لیے بیرون ملک علاج مشکل ہے، تیسرا بننے والا شوکت خانم ہسپتال دونوں شوکت خانم ہسپتال سے بڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close