اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ، آج ٹرائل ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ پہلی بار ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز بھی طلب کر لیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں