وزیراعظم شہباز شریف کو شمالی وزیرستان کے دورے کی دعوت کس نے دی؟ دلچسپ انکشاف

میران شاہ (پی این آئی) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے ارکان کو کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بریفننگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

قومی اسمبلی کے آ زاد رکن محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے اُن کی دعوت پر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میری دعوت پر شمالی وزیرستان کا دورہ کرنے اور علاقے کے لیے اہم منصوبوں کا اعلان کرنے پر میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیرستان کے لوگوں کے لیے بنائی گئی ناقص پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے گی،

اور اسے درست کیا جائے گا۔ محسن داوڑ نے یہ بھی کہا کہ ہماری جدوجہد خطے میں امن کے لیے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں