تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ آپے سے باہر ہو گئے، شدید ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ حلقوں میں الیکشن کے لیے جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے ۔ رانا ثناء اللہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘خاص حالت’ میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے، کوئی اسے اسپتال لے جائے ،سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرکے میر جعفرنیازی نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی ‘امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر’ واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کیا جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ میں نے آج آپ کو لائحہ عمل دینا ہے، نہ ہم غلامی قبول کریں گے اور نہ امپورٹڈ حکومت کو مانیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں اور کچھ نہیں چاہتا بس یہ چاہتا ہوں کہ اس ملک میں جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں، اس حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، جن سے بھی غلطی ہوگئی، ایک ہی طریقہ ہے غلطی ٹھیک کرنے کا فوری الیکشن کراؤ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close