تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے یوم علی?رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علی رضی اللہ عنہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 23 اپریل کو چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں آج یوم علی رضی اللہ عنہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،سکیورٹی کیلئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جس میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی معاونت کرینگے۔ایم اے جناح روڈ کی لنک گلیوں کوکنٹینرزلگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزر گاہ میں آنے والی مارکیٹس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔جلوس کے راستے میں آنے والی بیس عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔کورونا وبا کے باعث اس سال مرکزی مجلس عزا میں شرکا کو محدود تعداد میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں یوم علی رضی اللہ عنہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوچکا ہے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close