لاہور(آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ سروس بند ہونے کی شکایت مینارپاکستان پر جاری جلسہ گاہ کے اسٹیج سے کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مینارپاکستان پر جاری تحریک انصاف کے جلسہ گاہ اور اطراف میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے جس سے شرکا اور اطراف میں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات کے روز سروس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو4 پر کام ہو گا سب میرین کیبل کے ایک حصے پر پاورری کنفیگریشن کی جائیگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں