پی ٹی آئی کا پشاور، کراچی کے بعد لاہور میں سپر پاور شو کا مظاہرہ ، قائدین کے لیے 120 فٹ لمبااور 40 چوڑا سٹیج تیار کیا گیا

لاہور ( آئی این پی )عمران خا ن کے وزارت عظمیٰ کے ہٹنے کے بعد عوامی پاور شو کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پی ٹی آئی نے پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بہت بڑا جلسہ کیا ، جلسے کے لیے مینار پاکستان میں پنڈال ،قائدین کے لیے 120فٹ لمبااور 40چوڑا سٹیج تیا ر کیا گیا، سیکیورٹی کیلئے 10 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 59 ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور رہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ، جلسے میں خواتین کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں ۔

جمعرات کو وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پشاور، کراچی کے بعد تیسرا جلسہ لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں کیا جس کے تحت گریٹر اقبال پارک میں سپر پاور شو کیا گیا جس سے سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کیا۔ جلسے کے لیے مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں پنڈال تیار کیا گیا اور قائدین کے لیے 120فٹ لمبااور 40چوڑا سٹیج تیا ر کیا جس میں مرکزی قیادت براجمان تھی۔جلسے کے لیے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 10 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 59 ایس ایچ اوز جلسے کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیںاور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ۔ لاہور پولیس کے مطابق جلسے میں خواتین کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات تھیں جوجلسے میں شریک افراد کی تلاشی یقینی بنائی ، واک تھرو گیٹس، بیریئرز، خاردارتاریں اور میٹل ڈیٹی کٹرز استعمال کیے گئے اورسیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے بھی جلسے کی مانیٹرنگ کی جا تی رہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close