پی ٹی آئی دور حکومت میں 18 لاکھ نوکریاں سالانہ پیدا ہوئیں، حماد اظہر کا لاہور جلسے میں دعویٰ

لاہور ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں 18 لاکھ نوکریاں سالانہ پیدا ہوئیں، 2022 برس برآمدات 32 ارب ڈالر پر ختم ہونی تھی، ترسیلا ت30 ارب ڈالر تک جانی تھیں لیکن آج یہ امپورٹڈ حکومت کہانیاں اسنارہی ہے کہ خزانہ خالی ہوچکاہے، 2018میں خزانہ نون لیگ خالی چھوڑ کر گئی تھی اور تحریک انصاف نے تنکا تنکا کرکے معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے۔

جمعرات کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہرنے لاہور مینارِ پاکستان کے احاطے میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہملک میں بہت بڑی تحریک کا آغاز ہوگیا ہے اور کراچی سے خیبر تک لوگ تحریک انصاف کے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل اور خودار پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ جلسے میں کسی کو ویگن نہیں دی گئی، کسی کو کوئی گاڑی نہیں دی گئی ، نہ ہء یہ کرائے کا مجمعہ ہے اورجب قوم اتنی بڑی تعداد میں اپنی خود داری کے لیے نکلتی ہے تو کوئی ایک تحریک نہیں جو ناکام ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ملک میں کٹھ پتلی حکومت چاہتے تھے، تبھی ان حکمرانوں کو مسلط کیا گیا ہے، ملک پر چوروں کی حکومت مسلط ہے، بدنام ترین لوگوں کو ایک سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ خارجہ پالیسی کو مفلوج اور معیشت کو تباہ کردیا جائے۔تحریک انصاف حکومت میں دوسرے سال ساڑھے4 فیصد معاشی ترقی رہی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی تیسرے اور چوتھے سال میں بھی یہ نہ لاسکیں۔

تحریک انصاف حکومت میں 18 لاکھ نوکرلیاں سالانہ پیدا ہوئیں، 2022 برس برآمدات 32 ارب ڈالر پر ختم ہونی تھی، ترسیلا ت30 ارب ڈالر تک جانی تھیں لیکن آج یہ امپورٹڈ حکومت کہانیاں اسنارہی ہے کہ خزانہ خالی ہوچکاہے جبکہ حقیقت میں 2018میں خزانہ نون لیگ خالی چھوڑ کر گئی تھی اور تحریک انصاف نے تنکا تنکا کرکے معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی کاوش ،دیانت و ایمانداری کی وجہ سے باہر دنیا میں پاکستان کا ایک مقام پیدا کیا تھا اور اب یہ امپورٹڈحکومت ، محکوم حکومت اس مقام کو مٹی میں ملارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close