اسلام آباد(آئی این پی)عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ کاحصہ بنانیکافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک آج جمعہ کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں