خان صاحب کو احساس ہو گیا کہ۔۔۔۔عمران خان نے فوج کیخلاف بات کرنے سے کیوں روکا؟ غریدہ فاروقی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کیخلاف کارکنان کو بھڑکانے، آرمی چیف کیخلاف جلسوں جلوس میں نعرے/بینرز لگوانے، میڈیا/سوشل میڈیا پر آرمی چیف مخالف ٹرینڈز اور گفتگو کروانے کے بعد اب اگر ہدایت کی گئی ہے کہ فوج کیخلاف بات نہیں کرنی، گویا بہت جلد احساس دلا دیا گیا ہے، لیکن!!! اب اِس سے کچھ نہیں بدلنے والا۔

 

“غریدہ فاروقی کا مزید کہناتھا کہ ”اداروں کامکمل،حتمی اور مصمّم فیصلہ ہے کہ مکمل نیوٹرل رہنا ہے۔جس طرح خان صاحب کیspoon feedingکی گئی، وہ سب اب مکمل اور یکسرختم ہو چکا۔ادارے نے حتمی پالیسی اختیار کر لی ہے سیاست سے مکمل نیوٹرل رہنا ہے۔ اب کوئی مدد نہیں آئے گی۔ خان صاحب کو تمام لڑائی حتی کہ الیکشن بھی اکیلے لڑنا ہو گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں