لاہور(پی این آئی) جن سے بھی غلطی ہوئی ہے، ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، فوری الیکشن کروائے جائیں، عمران خان نے کارکنان کو تیار رہنے اور جلد اسلام آباد کی کال دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسلام آباد کی کال دوں گا، کارکنان تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن سے بھی غلطی ہوئی ہے، ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، فوری الیکشن کروائیں۔عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، یہ میرے لوگ ہیں، میں کیوں امریکہ کے لیے اپنے لوگوں کو قربان کروں، امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا، ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں، وزیراعظم کا جلسے سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ن لیگ میں عہدہ دے دینا چاہیے ۔اپنے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشن نے سارے فیصلے ہمارے خلاف دیے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ المیہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر بن گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا، ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں، ان کو ایسے لوگ چاہئیں جو کہیں کہ ہم تو بھکاری ہیں، ہماری کیا چوائس ہونی ہے؟ ہم تو غلامی ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، یہ میرے لوگ ہیں، میں کیوں امریکہ کے لیے اپنے لوگوں کو قربان کروں، میں نے امریکہ کو اڈے دینے کے سوال پر ایبسلیوٹلی ناٹ کہا، کیا آپ اس کے علاوہ مجھ سے کسی جواب کی توقع کرتے تھے؟ مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’لاہور والو! مجھے پتا تھا کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔
‘ اب آپ کو پتا چل گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے جو باہر سے مسلط کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے ہماری قوم کے لیے ہونے چاہئیں نہ کہ کسی اور کو خوش کرنے کے لیے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی سازش اس وقت تک کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر یا میر صادق نہ ہوں۔انہوں ںے کہا کہ ’کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی نہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن لوں گا، پاکستان میں گیس ختم ہو رہی تھی، روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، روس سے ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا تھی، روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم کرسکتا تھا، روس اور چین سے تعلقات پسند نہیں آئے تو باہر سے سازش شروع ہو گئی۔
اس سے قبل مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں ہمارےلیےآئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان آپ کے وزرا بہترین کام کرتےہیں عمران خان آپ کے وزرانےپنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنایا، خان صاحب آپ کاشکریہ آپ نےگجرات والوں پراعتمادکیا قدم بڑھائیں عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ہی سکھایا گیا ہےکہ دوستوں کا پورا ساتھ دینا ہے جب آپ کےدشمن اکھٹے ہو گئے تھے اس دن ہم اور تگڑے ہو گئے تھے۔’امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کے تحت لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان خارجہ سطح پر اپنے فیصلےخود کررہاتھا، اندازہ لگالیں کہ طارق فاطمی کو دوبارہ حکومت میں شامل کیاگیا، ثابت ہوگیا کہ آج پاکستان کے خارجہ سطح کےفیصلے واشنگٹن میں ہورہےہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں