پاسپورٹ واپس لینے کیلئے درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے قرار دیا کہ بہتر ہے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ ہی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے۔

 

جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں۔ دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔لیگی رہنما کے وکیل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی، مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے لیکن مریم نواز اب 27 اپریل کو عمرہ پر جانا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں