عمران خان کی جان کوخطرہ لیکن اگر ان کا بال بھی بیکا ہوا تو۔۔۔۔۔خبردار کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، اگر ان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائے گی۔لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو آصف علی زرداری کو صدر بنانے کے لیے لندن میں نواز شریف سے مل رہا ہے ، زرداری نے اپنی بیوی بے نظیر بھٹو ، مرتضی بھٹو، شاہنواز بھٹو اور نقیب محسود کو قتل کروایا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس جلسے کے بعد میں اپنے جلسے خود کروں گا ،میں اپنی الگ پالیسی بنارہا ہوں، عمران خان کے لیے کراچی سے خیبر تک اکیلا نکلوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں جس حلقے سے تعلق رکھتا ہوں ،وہ اور سیاست کررہا ہے لیکن میں 22کروڑ لوگوں کی سیاست کررہاہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close