عمران خان کو نا اہل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں سازش گھڑی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی نے سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور(پی این آئی)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک نیچے جارہا ہے اور 2پارٹیوں کی تجوریاں بھر رہی ہیں،ایک جاتاہے تودوسراآتاہے باریاں لگائی جا رہی ہیں ،ہم اس دو پارٹی سسٹم کو شکست دیں گے،مینارپاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ وہ پنڈال ہے جہاں قائد اعظم نے ایک خواب دکھایا تھا،27رمضان المبارک کو پاکستان آزاد ہوا تھا،7سال میں قائداعظم نےاپناوعدہ پوراکرکےدکھایا۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 19اپریل کو ایک نئی کابینہ نے حلف لیا،اس کابینہ میں وہ لوگ تھے جو ضمانتوں پر ہیں،الیکشن کمیشن اسلام آباد میں سازش گھڑی جا رہی ہے،عمران خان نے کہاتھاعظیم پاکستانیوعرصہ دراز سے تقسیم ہو،انہوں نے کہاکہ عمران خان کوپانچ سال کامینڈیٹ دیاگیاتھاکیا پانچ سال پورے کرناعمران خان کاحق نہیں تھا،عمران خان نے کہاتھاپاکستان کودلدل سے نکالناچاہتے ہوتوآئواورمیراساتھ دو،پی ٹی آئی کے اٹھائے گئے کے تمام سوالات کے جواب دیئے،یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانا چاہتے ہیں،ہمارا دامن صاف ہے ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے عمران خان کو نااہل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مدت پوری کرناعمران خان کاحق تھالیکن سازش غالب آگئی،یہ لوگ عمران خان کونااہل اورپی ٹی آئی پرپابندی لگاناچاہتےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close