اگر وزیراعظم یہ کام نہیں کر سکتا تو ہمیں بتا دیں، ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ اگر وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتا تو بتادے، پوری قوم کو پتا چلے۔ حیدرآباد میں تقریب سےخطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم خدمت میں سیاست نہیں، سیاست میں خدمت کررہے ہیں، آج آپ کا راستہ روکنے والے خود راستے سے بھٹک چکے ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان مطالبات کی ایک پیش رفت ہے۔

 

ہم کچھ شرائط کے ساتھ وفاق میں بیٹھے ہیں، اگر کوئی وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتا تو بتادے،پوری قوم کو پتا چلے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاتر صرف اس لیے مانگ رہے ہیں کہ ہمارا حق ہے، ایم کیو ایم کو انتخابات کے لیےکسی تیاری کی ضرورت نہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں آج تک وہ حالات نہیں ملےکہ ہم کام کرسکیں، ہماری نظر اقتدار، وزارتوں اور گورنر شپ پر نہیں،ترجیح مسائل کےحل پرہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں اپنی کھوئی سیٹیں واپس لیں گے،کھوئی سیٹیں واپس آنے پر بات کریں گے کہ کتنا شیئر ہمارا بنتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close