تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی لاہور جلسہ، انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جلسے کے شرکاء اور اطراف میں رہنے والوں کو انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

 

فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ سروس بند ہونے کی شکایت مینارپاکستان پر جاری جلسہ گاہ کے اسٹیج سے کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مینارپاکستان پر جاری تحریک انصاف کے جلسہ گاہ اور اطراف میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے جس سے شرکاء اور اطراف میں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات کے روز سروس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو4 پر کام ہو گا سب میرین کیبل کے ایک حصے پر پاورری کنفیگریشن کی جائےگی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آج رات جلسے سے سابق وزیراعظم خان سمیت پی ٹی آئی رہنما خطاب کریں گے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں شام 6 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے، لاہور میں بارش ہونے کا امکان 40 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں اس وقت 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

 

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینارِ پاکستان جلسے کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ جاری کر دیا ہے۔ترانے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی پاور شو کو دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ترانہ لاہور جلسے کے لیے عمران خان کی محبت میں تیار کیا ہے۔ترانہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار نے تیار کرایا ہے۔ ترانے کے بول ”جھوٹ کا توڑیں کے دستور، ہمیں غلامی نامنظور“ ہیں۔عمر ڈار نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ ”دشمن کے سر کو جھکانا ہے، اس ملک کو مل کے بچانا ہے“، ترانے میں پی ٹی آئی کارکنان کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترانہ ورکرز کا عمران خان کی جدو جہد اور سامراجی طاقتوں کے نام پیغام ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد مینار پاکستان پہنچ گئی ہے اور پنڈال بھر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں