اتحادی سارا وقت بلیک میل کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے ۔۔۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ناکامیوں کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادی سارا وقت بلیک میل کرتے رہتے تھے،جس کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات ہوتی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ٹوئٹر اسیپسس(Twitter Spaces)کے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہمارے ساتھ تھے جن کو لگتا تھا کہ اقتدار میں آکر اپنے بزنس کو فائدہ پہنچائیں گے اور غیر قانونی کام کریں گے ۔

 

ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مسائل آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے ،نواز شریف کو این آر او ملتا ہے تو پاکستان کے جسٹس سسٹم کو کوئی بھی نہیں مانے گا۔عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمشنرپی ٹی آئی مخالف ہیں،دوسری پارٹیوں کی فنڈنگ دیکھی نہیں جارہی، ہمارے اوپر چڑھائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر اسیپسس لائیوآڈیو گفتگو کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close